ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ٹرین سواروں کیلئے خوشخبری، عیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

26 مارچ, 2024 12:45

محکمہ ریلوے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر کی مناسبت سے 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی ایس ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئےعید پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی ایس ریلوے کے مطابق 2 خصوصی ٹرین کراچی سے چلیں گی جن میں سے ایک خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور اور دوسری خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور جائے گی۔

واضح رہے کہ ہر سال پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کی مناسبت سے مسافروں کیلئے خصوصی ٹرینیں چلائی جاتی ہیں جس میں لوگ اندرون ملک اپنے پیاروں سے عید منانے گھروں کو جاتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top