منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حکومت نے بجلی صارفین کو خوشخبری سُنادی

27 اگست, 2024 15:42

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔

اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کے پیچھے کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بجلی کے نرخوں کا تعین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ نیپرا دو اہم عوامل بشمول سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی بنیاد پر بجلی کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔

اوس لغاری کا کہنا تھا کہ ان قیمتوں کے تعین کے لیے باقاعدگی سے درخواستیں دائر کی جاتی ہیں اور نیپرا کے فیصلوں کو اکثر عوام اور میڈیا کی جانب سے غلط سمجھا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ میڈیا میں سمجھ بوجھ کی کمی کی وجہ سے نیپرا کے فیصلوں کی اکثر غلط تشریح کی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیپرا نے 26 اگست کو تازہ ترین درخواست پر سماعت کی جس کے نتیجے میں ستمبر سے نومبر کے مہینے کے بجلی کے بلوں میں 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ اضافہ نیپرا کی جانب سے منظور کردہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے۔

دوسری جانب وزیر توانائی نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے جس کا مطلب ہے کہ صارفین کے بلوں میں مجموعی طور پر 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔

لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بار بار دعوے اکثر ایڈجسٹمنٹ میکانزم کی غلط فہمی کی وجہ سے ہوتے ہیں، یہ غلط سمجھا جاتا ہے بجلی کی قیمتیں ہمیشہ بڑھتی رہتی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایڈجسٹمنٹ مخصوص ریگولیٹری عمل پر مبنی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top