ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

گیس صارفین کیلئے خوشخبری، ’فلحال قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا‘

25 مارچ, 2024 10:31

 چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ریمارکس دیے کہ فلحال گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر اوگرا لاہور میں سماعت مکمل ہوگئی۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ تمام ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں کو سن کر صارفین اسٹیک ہولڈرز اور اوگرا فنانشل ٹیم کی رائے کے بعد یکم جولائی کو فیصلہ نافذ عمل ہوگا۔

سماعت کے دوران چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے، جو نمبر پٹیشن میں سوئی گیس نے دیے وہ ٹھیک ہیں۔

انہوں نے سماعت کے دوران کہا کہ فیصلوں کا اطلاق یکم جولائی 2024سے ہوگا، سوئی گیس کی قیمتوں کو من وعن قبول نہیں کیاجائے گا۔
گھریلو اورتجارتی صارفین کےمسائل کو بھی دیکھنا ہے، ہم وفاقی حکومت کواپنی سفارشات دیں گے، قدرتی گیس میں 9فیصد کمی ہورہی ہے، ایل پی جی کی کھپت بڑھ رہی ہے۔
چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ایل پی جی کے اسٹینڈرڈ کی آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

سماعت سے قبل چیئرمین اوگرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تاثر کوزائل کرتاہوں کہ آج گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان ہوگا، اوگرا کی فنانشل ٹیم تمام مالی صورتحال اور ایس این جی ایل کے معاملات کاجائزہ لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو اور برآمدکانندگان کو بھی سن کر اوگرا اپنا فیصلہ دیتی ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا یکم جولائی سے ہوگا۔

ماہرین کے مطابق جس صارف کا گیس بل پہلے 100 روپے تھا وہ 600 روپے ہو چکا، اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 ہو جائے گا۔

لاہور چیمبر اور اپٹما نے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت کے دوران اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔

ایک سال میں کم وبیش گیس ٹیرف میں 600 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

مہنگائی کے مارے شہریوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اس مہنگائی میں ایک بار پھر گیس میں اضافے کا بوجھ ڈالنا ظلم کے مترادف ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک مزید اضافہ ہو گا۔

خیال رہے کہ سوئی ناردرن نے ایک ہی سال میں قیمت میں تیسرابڑا اضافہ مانگا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top