جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ٹائٹینک پر سوار امیر مسافر کی سونے کی گھڑی کروڑوں میں فروخت ہونے کیلئے تیار

27 اپریل, 2024 20:03

ٹائٹینک پر سوار امیر ترین شخص جان جیکب استور چہارم کی پہنی ہوئی سونے کی گھڑی تباہ شدہ بحری جہاز کی یادگاروں کی نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

استور ان 1500 افراد میں سے ایک تھا جو 15 اپریل 1912 کو ٹائٹینک کے برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے تھے جب کہ اس کی حاملہ بیوی میڈلین بچ گئی تھیں۔

یہ گھڑی انگلینڈ کے شہر ولٹ شائر میں واقع نیلامی گھر ہنری الڈرج اینڈ سن میں پیش کی جانے والی متعدد قابل ذکر اشیاء میں شامل ہے، جن میں جہاز ڈوبنے کے بعد بینڈ لیڈر کی جانب سے بجایا جانے والا وائلن اور ٹائٹینک کے طے شدہ سفر کو دستاویزی شکل دینے والی ایک پاکیٹ بک بھی شامل ہے۔

وائلن کو 2013 میں اسی نیلامی گھر کے ذریعے 1.7 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا اور یہ جہاز سے اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی شے ہے۔

نیلامی گھر ہنری الڈرج اینڈ سن کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو الڈرج کے مطابق اس گھڑی کی قیمت ایک لاکھ پاؤنڈ سے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کے درمیان اور ویلائز نامی بیگ ایک لاکھ سے ایک لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ  کے درمیان فروخت ہونے کی توقع ہے۔

ایلڈریج نے بتایا کہ  گھڑی اور بیگ پر بولی 27 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگی۔

نیلامی گھر کے مطابق ٹائٹینک کے ڈوبنے کے بعد استور کی لاش کے سونے کے کف لنکس، ہیرے کی انگوٹھی، پیسے اور ایک جیب بُک کے علاوہ دیگر اشیاء بھی ملی تھیں۔

استور کی لاش ملنے کے بعد یہ سامان اس کے بیٹے ونسنٹ استور کے حوالے کردیا گیااور 1935 میں ونسنٹ نے یہ گھڑی جان جیکب اسٹور کے ایگزیکٹو سیکریٹری ولیم ڈوبن چہارم کے نومولود بیٹے کو تحفے کے طور پر دی تھی۔

نیلامی میں جان جیکب اسٹور چہارم کے کف لنکس اور ٹائٹینک کی فرسٹ کلاس رہائش کا منصوبہ بھی پیش کیا جائے گا، امید ہے  کف لنکس 5،000 سے 8،000 پاؤنڈ اور رہائش کا منصوبہ  20،000 سے  30،000 پاؤنڈز میں فروخت ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top