منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ملک میں فی تولہ سونا نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

21 اگست, 2024 14:51

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے سلسلہ جاری ہے اور اسی طرح فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا مزید 300 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر بھی 257 روپے بڑھنے سے 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2950 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران فی اونس سونے کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے بعد 2512 ڈالر پر برقرار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمتوں میں کب تک اضافہ نہیں ہوگا؟ وفاقی وزیر نے بتادیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top