ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ملک میں سونے کے دام مزید بڑھ گئے

19 مارچ, 2024 15:25

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا نرخ 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر اضافے سے سونے کا بھاؤ 2173 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top