اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

23 جولائی, 2024 14:56

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 500 ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2920 روپے پر مستحکم ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں دن کے دوران 11 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کا نرخ 2391 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے خلاف شکایت درج کرادی

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top