منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ملک میں سونا مزید مہنگا، قیمت ایک اور ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

22 اگست, 2024 14:52

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی طرح آج بھی فی تولہ سونا ملکی تاریخ نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا مزید 800 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2950 پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 61 ہزار روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تمام کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 8 ڈالر کمی کے بعد سونے کی قیمت 2504 ڈالر فی اونس مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top