ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

01 اپریل, 2024 15:54

عالمی مارکیٹ میں ریکارڈ سطح پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز ایںڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2401 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

گزشتہ 7 سیشنز کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمت میں 9 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2278 ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top