منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ملک میں سونا سستا ہوگیا

29 اگست, 2024 14:05

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز یانڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا یکدم 2200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1886 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے پر م رہی مستحکم رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 4 ڈالر اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 2516 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top