اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

24 جولائی, 2024 16:20

سونے کی مقامی مارکیٹوں میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ یکدم 2300 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 2920 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 22 ڈالر بڑھنے سے سونے کے نرخ 2413 ڈالر فی اونس مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

حکومت نے بیمار افراد پر نیا بوجھ ڈال دیا

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top