ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا

29 مارچ, 2024 16:19

مقامی مارکیٹ میں ہزاروں روپے کے اضافے کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ ایک ہزار 303 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے کے بعد بلند ترین سطح  2ہزار 254 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top