اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

26 جولائی, 2024 14:15

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ آج 100 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 621 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ملک میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 3 ڈالر بڑھ کر سونے کا نرخ 2373 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top