جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

فی تولہ سونے کی قیمت بڑی کمی ریکارڈ

30 اپریل, 2024 16:20

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 20 روپے کمی سے 2630 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں 19 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 2316 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان میں تین روز کے روز کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top