منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ملک میں سونا ایک دم سستا ہوگیا

07 ستمبر, 2024 15:52

پاکستان میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 50 روپے کمی کے بعد 2850 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 21 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 2497 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top