منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

23 اگست, 2024 15:19

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 623 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے پر مستحکم ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں دن کے دوران 12 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 2492 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 800 روپے کی سطح پر پہنچا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top