جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا

29 اپریل, 2024 17:19

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 9 ہزار 105 روپے ہوگیا جب کہ فی تولہ چاندی 2650 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قدر 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 2 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 2335 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top