ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

ملک میں سونا سستا ہوگیا

21 مئی, 2024 15:25

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد  ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1630 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2850 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا نرخ 21 ڈالر کمی سے 2418 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top