مقبول خبریں
ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا
پاکستان میں سونے کی قیمتوں مزید چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1543 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 33 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2800 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں 17 ڈالر گھٹ کر سونے کا بھاؤ 2338 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا یکدم 6200 روپے سستا ہوا تھا۔