جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

18 ستمبر, 2024 16:09

ملک میں مسلسل اضافے کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا 300 سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے پر برقرار رہی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 18 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کا بھاؤ 2569 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس جمع کرنے کا اچھوتا پلان تیار کر لیا

واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 1700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top