منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سیلزمین کو مارنے والی لڑکیاں اداکارہ مریم نفیس کی دوست نکلیں، ویڈیو وائرل

11 جولائی, 2024 17:02

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں کم عمر سیلز پر تشدد کرنے والی لڑکیاں اُنکی دوست ہیں۔

سوشل میڈیا پر دو روز قبل ایک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 لڑکیاں کم عمر سیلزمین کیشیئر پر برہم ہونے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنانے لگتی ہیں۔

ایک بزرگ گاہک نے لڑکیوں کو روکا تو اُنہوں نے اُس شخص کو بھی سُنائی اور پھر پولیس اسٹیشن جاکر نوجوان کیخلاف ہی مقدمہ درج کروادیا۔

مزید پڑھیں: چاہت فتح علی سے متعلق سمپسن کی پیشگوئی! مداح حیران

واقعے کے بعد اداکارہ مریم نفیس کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر سب سوچ رہے ہوں گے کہ ان لڑکیوں نے سیلزمین پر تشدد کیوں کیا، تو میں سب سے پہلے بتانا چاہتی ہوں کہ میں ان دونوں لڑکیوں کو بہت اچھے سے جانتی ہوں اور ان میں سے ایک لڑکی تو میری بہت اچھی دوست بھی ہے۔

مریم نفیس نے کہا کہ میں اس واقعے پر دو دن سے خاموش تھی کیونکہ میں نے سوچا تھا کہ لوگ کہانی کا دوسرا رُخ بھی دیکھیں گے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: اینکر عائشہ جہانزیب پر تشدد؛ شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

اداکارہ نے کہا کہ واقعے کے بعد دونوں لڑکیوں کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، سیلزمین نے دونوں لڑکیوں کو طوائف کہا تھا، اُن کی جسامت اور لباس پر گھٹیا الفاظ کہتے ہوئے غلیط گالیاں بھی دی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: ایسے لباس میں سانس کیسے آتا ہے؟ اداکارہ کے صبر کا پیمانہ لبریز

مریم نفیس نے کہا کہ جب دونوں لڑکیوں نے سیلزمین کو تنبیہ کی کہ تم ایسی گھٹیا باتیں نہیں بول سکتے تو لڑکے نے اُنہیں اسٹور سے نکلنے کا کہا جس پر لڑکیوں نے انکار کردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ ان دونوں میں سے ایک لڑکی دوسرے شہر سے لاہور آئی ہوئی ہے اور یہاں ملازمت کرتی ہے، ان کے پاس کوئی طاقت نہیں۔ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں خواتین سے ہراساں کرنے کا ثبوت مانگا جاتا ہے۔

اداکارہ نے اسٹور کے مالک سے درخواست کی کہ وہ اس ویڈیو کی وائس ریکارڈنگ نکالیں تاکہ واقعے کی حقیقت سب کے سامنے آسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top