جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گلگت بلتستان انتخابات، سرکاری نتائج کا اعلان ہوگیا

24 نومبر, 2020 16:36

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے جی بی کے تمام 24 حلقوں کے نتائج کا سرکای اعلان کیا اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان

نوٹیفیکیشن کے مطابق 10 نشستوں پر تحریک انصاف، 7 پر آزاد امیدوار، 3 پر پیپلز پارٹی، دو پر مسلم لیگ ن کامیاب رہی جب کہ ایک ایک نشست جے یو آئی ف اور ایم ڈبلیو ایم کے حصے میں آئی۔

جی بی اے 2 گلگت ٹو سے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top