جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل جاری، ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی

15 نومبر, 2020 14:18

گلگت بلتستان انتخابات کے دوران کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جو جوش و خروش آج پایا جا رہا ہے پہلے کبھی ایسا نہ دیکھا گیا، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کیلئے انتخابی معرکہ ٹیسٹ کیس بن گیا ہے۔

گلگت بلتستان جیسے سرد علاقے میں انتخابات کا موسم آتے ہی سیاسی پارہ بھی دہک گیا، تین بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے عوامی جلسوں میں ایک دوسرے کے خلاف بھرپور شعلہ بیانی کی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں چار ہفتوں سے زائد قیام کیا اور اپنی جماعت کی انتخابی مہم میں سربراہی کی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان پہنچ کر بھرپور انتخابی مہم چلائی اور پُرجوش نعرے لگوا کر بھی رنگ جمایا۔

وزیراعظم عمران خان بھی گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پہنچے اور علاقے کو جلد صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کیا۔

وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بھی اپنے بیانات سے سیاسی ماحول گرمایا۔

گلگت بلتستان انتخابات تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ اپوزیشن رہنماؤں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے لیے بھی ٹیسٹ کیس بن گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top