اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

نان فائلرز ہوجائیں تیار! 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟

14 مئی, 2024 21:02

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محصولات اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے نان فائلرز پر 2.5 فیصد سے بڑھاکر 90 فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نان فائلرزپر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے تک فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

نئے اصول کے تحت اگر کوئی نان فائلر صارف 100 روپے کا بیلنس لوڈ کروائے گا تو اس میں سے 90 روپے ایف بی آر کو چلے جائیں گے۔

اگر موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے سمز بلاک کرنے کے باوجود بھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے جاتے تو اس صورت میں اگر وہ کوئی دوسری موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کرتے ہیں تو اس پر بھی نوے فیصد اضافی ٹیکس دینا پڑے گا۔

نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس، موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی شناخت کرنے والی فہرستیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کو شیئر کردی ہیں اور سم کارڈز بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج اسلام آباد ہائی کورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے نان فائلرز کی موبائل فونز سمز بند کرنے کے خلاف نجی ٹیلی کام کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر ایک نجی موبائل فون کمپنی کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے نجی موبائل کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک نہ کرنے کا حکم امتناع جاری کیا اور حکومت کو سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ موبائل فون آپریٹرز روزانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی 5 ہزار سمز بلاک کریں گے۔

ایف بی آر کے مطابق 10 مئی کو 5 ہزار نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کردی گئی تھیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمیں بلاک کرنے پراتفاق کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top