ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

جرمنی کا ہنر مند کاریگروں کیلئے اپرچونیٹی کارڈ متعارف

11 جون, 2024 10:41

جرمنی نے غیر ملکی ہنر مند کاریگروں اور ملازمین کی کمی کو پوری کرنے کیلئے یکم جون سے ’اپرچونیٹی کارڈ‘ کا اجراء شروع کر دیا۔

 اس نئی کارڈ اسکیم کے تحت اہل افراد ایک سال کے عرصے تک جرمنی میں رہتے ہوئے ملازمت ڈھونڈ سکیں گے۔

حکومت کی جانب سے جاری چانسنکارٹ (موقع کارڈ) اصل میں ایک رہائشی اجازت نامہ ہے جس کے تحت غیر یورپی افراد کو ملازمت کی تلاش کیلئے جرمنی آنے اور یہاں رہنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:برطانیہ اور جرمنی نے روسی فوجی طیاروں کو پرواز کرنے سے روک دیا

اپرچیونٹی کارڈ حاصل کرنے کے بعد ملازمت کے متلاشی افراد اپنے قیام کے دوران پارٹ ٹائم کام بھی کرسکیں گے جس کیلئے ہفتے میں 20 گھنٹے مختص کیے گئے ہیں۔

جرمنی کافی عرصے سے ملازمین کی کمی کا سامنا کررہا ہے جس کے باعث مختلف شعبوں میں پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔

پوائنٹس سسٹم کےذریعے اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ خواہمشند فرد اپنی اہلیت، تعلیم اور حالات کی بنا پر موقع کارڈ کے لیے اہل ہے یا نہیں۔

موقع کارڈ حاصل کرنے کے لیے ایک فرد کو کم از کم 6 پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ جرمن حکومت کا موقع کارڈ امریکا میں رائج گرین کارڈ کی طرح پوائنٹس پر مبنی ایک نظام کا حصہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top