منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فلسطینیوں کی نسل کشی : کانگریس اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ کو مظاہرین نے چپ کرادیا

01 نومبر, 2023 13:09

 

کانگریس کے اجلاس کے دوران امریکی وزیرخارجہ کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بریفنگ دینے کے لیے آئے تو مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔

مظاہرین نے علامتی طور پر ہاتھوں کو سرخ رنگ لگا رکھا تھا اور وہ ’غزہ کے بچوں کو بچاؤ‘ اور جنگ بندی کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔

وزیرخارجہ  کے بولنے کے فوراً بعد سامعین میں سے ایک کھڑا ہوا اور ہال میں موجود لوگوں کے سامنے چلا چلا کر غزہ کے بچوں کی حمایت اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیے۔

ایک اور شہری نے "جنیوا کنونشن گنجان آباد علاقوں پر بمباری کی ممانعت کرتا ہے”، اس نے مزید کہا کہ ” نسل کشی کی سپورٹ کرنا بند کرو”،” اب غزہ کے بچوں کو بچاؤ” اور دوسرے نعرے لگائے۔

دریں اثنا ہال میں موجود بہت سے شرکاء کو اپنے ہاتھ اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے ہتھیلیوں کو سرخ رنگ لگا رکھا ہے۔

 امریکی وزیر خارجہ

تھوڑی دیر بعد ایک اور خاتون نے بلینکن کی تقریر کے دوران نعرے لگانے کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ "امریکا ایک وحشیانہ قتل عام کی حمایت کرتا ہے”، اس خاتون کا مزید کہنا تھا کہ "دنیا جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے، امریکی عوام اس جنگ کی حمایت نہیں کرنا چاہتے، یہ وحشیانہ جنگ ہے اس جنگ کو بند کرو، گولی چلانا بند کرو، اس وحشیانہ قتل عام کی مالی امداد بند کرو جو اسرائیل غزہ کے لوگوں کے خلاف کر رہا ہے‘‘۔پھر سیکورٹی گارڈز نے اسے باہر لے گئے۔

بلینکن نے کئی بار بولنا چاہا مگر مظاہرین ہر بار نعرے لگا کر انہیں چپ کرا دیتے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 10 روز قبل کانگریس سے کہا تھا کہ وہ 105 بلین اضافی ڈالر مختص کرنے کی منظوری دے جس میں اسرائیل کی مدد کے لیے 14.3 بلین کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : چین تائیوان پر اپنے قبضے کی کوششوں کو تیز کرنا چاہتا ہے : امریکی وزیر خارجہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top