جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈ جاری

05 دسمبر, 2023 16:48

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ نے عام انتخابات کے لئے 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں۔

وزارت خزانہ نے عام انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کا پلان بھی تیار کیا ہے،پی ڈی ایم حکومت نے عام انتخابات کیلئےفنڈزجاری کرنے کا لائحہ عمل طے کیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی حکومت نے پہلی سہہ ماہی میں فنڈز جاری کرنے کی الیکشن کمیشن کی تجویز مسترد کردی تھی،الیکشن کمیشن کوفنڈز ضرورت کےمطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق انتخابات کیلئے پہلے مرحلے میں 10ارب روپے جاری کیے گئے تھے،الیکشن کمیشن نےگزشتہ مالی سال عام انتخابات کیلئے 47ارب42کروڑ روپے مانگے تھے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے10ارب روپے دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے،عام انتخابات کیلئے مجموعی طورپر42ارب42 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے ۔

الیکشن کمیشن کو گزشتہ مالی سال15ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی ،الیکشن کمیشن کو 15ارب میں سے گزشتہ مالی سال 5 ارب روپے جاری کیے گئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال الیکشن کمیشن نے5میں سے 4ارب47 کروڑ روپےاستعمال کیے،الیکشن کمیشن نے 53کروڑ روپے واپس وزارت خزانہ کو جمع کرائے تھے ،الیکشن کمیشن نےگزشتہ سال کے10ارب53 کروڑ روپے دوبارہ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

یہ پڑھیں : عام انتخابات ملتوی کرنے کی تیسری درخواست دائر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top