جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عام انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع

22 دسمبر, 2023 12:42

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیاہے جس کے مطابق امیدواران کاغذات نامزدگی 24دسمبر تک جمع کراسکیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25سے 30دسمبر تک ہوگی،جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گےاورعام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم، جے یو آئی ،ن لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ پڑھیں:پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر تک فیصلہ کرنے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top