ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

انتخابات 3 دن کی دوری پر، کس کا پنڈال کہاں سجے گا

20 جولائی, 2018 14:15

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے ایک روز قبل سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم ختم ہوجائے گی.

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملتان اور بہاولپور میں عوامی طاقت دکھائیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد کے علاقے پکا قلعہ میں عوام کو ووٹ کے لیے قائل کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج سوات اور فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ایئر پورٹ، اسٹار گیٹ اور گلستان سوسائٹی میں کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔

متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان ٹانک اور لکی مروت میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

انتخابی مہم ختم ہونے سے  قبل جلسوں، کارنر میٹنگ اور ریلیوں میں تیزی آگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top