منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فلسطینی مزاحمت کامرکز غزہ، جانیے غزہ کے بارے میں

14 اکتوبر, 2023 15:45

فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرنے والی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نیندیں حرام کردینے والی اسلامی مزاحمت کے مرکز’’ غزہ‘‘ کا نام تو آپ نے سنا ہوگا۔ لیکن کیا آپ غزہ کے محل وقوع اور اس کے بارے میں کچھ جاننا چاہتے ہیں؟۔۔۔ جی ٹی وی لایا ہے آپ کیلئے غزہ کے حوالے سے اہم معلومات۔

غزہ کا کل رقبہ 365 مربع کلو میٹر ہے جبکہ اس کی آبادی بائیس لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔

غزہ کے اضلاع

غزہ میں 5 اضلاع ہیں
شمالی غزہ ، غزہ سٹی، دیر البلاہ، خان یونس اور رفاہ

غزہ کا مشرقی علاقہ بحیرہ روم کےساحلی علاقے کی پٹی ہے، جنوب مغرب میں غزہ مصر کی سرحد سے ملحق ہے جبکہ غزہ کے مغرب میں فلسطینی علاقہ مغربی کنارہ ہے۔

غزہ کی معاشی سرگرمیاں سمندری اجناس یعنی ماہی گیری پرمنحصر ہیں۔

سنہ2007 سے غزہ کا علاقہ اسرائیلی بندش کے باعث محاصرےکا شکار ہے جبکہ مغربی کنارہ غزہ سے علیحدہ کر کے باڑ لگا دی گئی ہے جہاں اسرائیلی چیک پوسٹس قائم ہیں۔

غزہ کی 99% آبادی مسلمان ہے جبکہ ایک فیصد مسیحی بھی غزہ میں آباد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے، حماس کا اعلان

2006 کے انتخابات میں یہاں حماس نے کامیابی حاصل کی اور تاحال مسلسل انتخابات میں کامیاب ہو رہی ہے اور حکومت بھی بنا رکھی ہے۔

غزہ کی مسلسل ناکہ بندی کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ یہاں غربت پچاس فیصد سے زیادہ کی شرح پر پہنچ چکی ہے جبکہ بے روز گاری کی شرح بہت بلند ہے۔

غزہ میں بسنے والوں میں سات لاکھ کے لگ بھگ فلسطینی ایسے ہیں جو مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر شہروں سے سنہ1948 اور سنہ1967 میں غاصب اسرائیل کی جانب سے جبری طور پر گھروں سے نکالے گئے تھے ۔ یہ سارے فلسطینی آٹھ پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزارتے ہیں ۔

غزہ میں بجلی اور پانی کی قلت ہے بجلی اور پانی کی سپلائی غاصب صیہونی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

ان سب پابندیوں ، بندشوں اور کڑی نگرانی کے باوجود غزہ کی پٹی مزاحمت کا مرکز ہے اور حماس و جہاد اسلامی کے مجاہدین اس ہی علاقے سے اسرائیل کی نیندیں حرام کیے ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top