منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

غز ہ میں جنگ بندی ، حماس نے قطراور مصر کی تجاویز کا جواب دیدیا

07 فروری, 2024 09:29

 

حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا۔

قطری وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے معاہدے کے فریم ورک سے متعلق حماس کا جواب ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوحا میں قطری وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلنکن کا کہنا تھا کہ حماس کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیلی حکام سے حماس کے جواب پر آج تبادلہ خیال ہوگا، ابھی بہت کام باقی ہے لیکن یقین ہے کہ معاہدہ ممکن ہے۔

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حماس کے جواب کو امید افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نازک وقت میں معاہدے کے فریم ورک کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ لڑائی میں ایسے وقفے کیلئے پرُعزم ہے جو پائیدار امن لائے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے وقفے میں توسیع پر ہر ممکن کام کریں گے۔

حماس کا کہنا تھا کہ معاہدے کی تجاویز میں غزہ کے محاصرے اور ہمارے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے، ریلیف، شیلٹر اور بحالی کے کاموں کو یقینی بنانے جیسے معاملات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں 27 ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ پڑھیں : امریکی یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top