جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گیلسپی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر

28 اپریل, 2024 13:40

جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی گیری کرسچن کو وائٹ بال اور سابق آسٹریلوی گیند باز جیسن گیلسپی کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

لاہور میں پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس قومی ٹیم کے کوچز سے متعلق ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ جیسن گیلسپی کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ لا رہے ہیں جب کہ گیری کرسٹن قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گیری کرسٹن انگلینڈ کے ٹور پر ٹیم کو جوائن کر لیں گے جبکہ جیسن گلسپی بنگلادیش سیریز میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ دونوں فارمیٹس کے لیے اظہر محمود کو دونوں فارمیٹس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے، امید ہے اظہر اپنی ذمہ داری اچھی طرح نبھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کوچز کو لانے کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ کو اچھا سے اچھا مہیا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ فزیو تھراپسٹ کے لیے ڈیوائسز منگوا لی ہیں، جسے وہ بہت خوش ہوئے، کرکٹ بورڈ کا کام بینکوں میں جمع کرنا نبہیں بلکہ گراس روٹ سے لیکر پوری پاکستان کرکٹ پر لگانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل کوئٹہ قلات آندھی طوفان آیا جہاں کچھ بچے ٹیپ بال کرکٹ کھیل رہے تھے، اس دوران دیوار گرنے سےکھلاڑی زخمی ہوئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، ان کا علاج کرائیں گے، البتہ کرکٹ بورڈ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، ہم تاخیر کا شکار ہیں لیکن جلد از جلد کام مکمل کریں گے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائےگی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top