منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائیگی اور سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

10 اکتوبر, 2021 12:33

اسلام آباد: محسن پاکستان اور پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دونوں بیٹیاں بھی اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان سے مشاورت کے بعد ہی فیصل مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی سائنسدان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں ہی کی جائے گی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top