منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی

10 اکتوبر, 2021 15:57

اسلام آباد: محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

قومی ہیرو اور پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایک انکلوژر عوام کے لیے بنایا گیا تھا جبکہ دوسرا انکلوژر وی آئی پیز کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ کے بعد ان کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کا ڈاکٹر قدیر کے اہل خانہ سے رابطہ ہوا، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر قدیر خان کے خاندان سے دو بار رابطہ کیا ہے، ڈاکٹر قدیر کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انکی تدفین ایچ 8 قبرستان کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے

تاہم وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق انکی تدفین ایچ ایٹ کے قبرستان میں کی جائے گی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ نماز جنازہ سے قبل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاک فوج کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top