جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تاجر تنظیموں کی اپیل پر کراچی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

13 جولائی, 2019 10:56

کراچی : اضافی ٹیکسز اور معاشی پالیسیوں کے خلاف تاجر اتحاد کی ملک گیر احتجاج کی کال پر کراچی میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

آل کراچی تاجر اتحاد اور تاجر ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر کراچی کے ریگل چوک، موبائل مارکیٹ،  الیکٹرونکس مارکیٹ، فریج مارکیٹ، کوآپریٹیو مارکیٹ، طارق روڈ، بہادرآباد، لانڈھی اور کورنگی میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہے۔

واضح رہے کہ تاجر برادری کی جانب سے 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ اور 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط پر مخالفت کی گئی، جس کے باعث حکومت اور تاجروں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے قومی شناختی کارڈ کی شرط کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top