منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

یکم جنوری سے ٹریفک خلاف ورزی پر جرمانوں میں کئی گنا تک اضافہ ہوگا

21 دسمبر, 2023 15:41

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز سکیورٹی آرڈیننس 2000ء میں درج قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے جرمانوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اطلاق ملک بھر کی قومی شاہراہوں پر چلنے وا لی گاڑیوں پر یکم جنوری 2024سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تیزرفتاری پر اڑھائی ہزار‘ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والےکوایک ہزار روپے بطور جرمانہ ادا کرنا ہونگے۔

 

Motorway Police's Latest Announcement on New Fine Sparks Confusion

 

تاہم ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر جرمانہ3 سو سے بڑھا کر5 ہزار روپے کر دیا گیاہے، تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری پر موٹر سائیکلوں‘ کاروں‘ پبلک سروس وہیکلز‘ ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز پر مقررہ رفتار سے چالیس کلومیٹر تک تیز چلا نے پر ڈرائیوروں کو ساڑھے سات سو روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2024ء سے تیز رفتاری کے کوڈ ٹی ٹونٹی کے مطابق موٹر سائیکل پر جرمانہ 700 پچاس سے بڑھا کر 15 سو روپے ہو جائیگا۔

تاہم کار چلانے والے کو جرمانہ ساڑھے 7 سو سے بڑھا کر25سو روپے ہوا کریگا، پی ایس وی کو جرمانہ10ہزار روپے اور ایچ ٹی وی کو جرمانہ5 ہزار روپے ہوا کریگا۔

یہ پڑھیں : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی :کراچی کے شہریوں کو اب بڑا جرمانہ ہوگا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top