ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسمبلی میں فلسطینی پرچم لہرانے پر فرانسیسی رکن پارلیمنٹ معطل

29 مئی, 2024 15:30

فرانسیسی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ سباسٹین ڈیلاگو نے فلسطینی پرچم لہرایا جس پر انہیں معطل کردیا گیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ سباسٹین ڈیلاگو نے فلسطینی پرچم لہرا کر ایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی جانب مبذول کرائی، سباسٹین ڈیلاگو نے جیسے ہی فلسطینی پرچم اٹھایا تو پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس عمل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا۔

مزید پڑھیں:

روہت شرما کی اہلیہ فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

کینیڈا نے فلسطینیوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں بڑا اضافہ کردیا

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ سباسٹین ڈیلوگو نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی پالیمنٹ میں فلسطینی پرچم اس لیے بلند کیا کیونکہ فرانس اسرائیلی فوج کو اسلحہ فروخت کر رہا ہے جو فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز کینیڈا نے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے ویزوں کی تعداد میں 400 فیصد کا بڑا اضافہ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈیئن حکومت نے اب 5 ہزار فلسطینیوں کو ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کینیڈا کی طرف سے یہ ویزا سہولت کینیڈا میں رہنے والوں کے فلسطینی رشتہ داروں کے لیے اعلان کی گئی تھی جو غزہ میں رہتے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ویزوں کی یہ تعداد ایک ہزار مقرر کی گئی تھی  تاہم غزہ میں جنگ کے مسلسل جاری رہنے کے باعث اس تعداد میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

فلسطینیوں کے لیے یہ رہائشی ویزا دسمبر میں شروع کیا گیا تھا۔ ادھر کینیڈین حکام کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو وہ ویزوں کی اس تعداد میں  بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل اطالوی حزب اختلاف کے متعدد قانون سازوں نے مشرق وسطیٰ کے بحران سے متعلق بات چیت کے دوران فلسطینی جھنڈے لہرائے تھے۔

خیال رہے کہ بعد ازاں فلسطینی پرچم لہرانے والے پارلیمنٹ کے رکن سباسٹین ڈیلوگو کو 15 روز کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top