ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

امریکی پل حادثے کے پیچھے جہاز چلانے والا عملہ بھارتی نکلا

27 مارچ, 2024 13:00

امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مشہور ’فرانسس اسکاٹ‘  برج سے ٹکرانے والے مال بردار جہاز میں موجود آپریٹ کرنے والے اسٹاف کا تعلق مبینہ طور پر بھارت سے بتایا جارہا ہے۔

منگل کی رات بالٹی مور کے فرانسس اسکاٹ کے برج سے ایک بڑا کارگو شپ ٹکرایا جس سے پل کو بری طرح نقصان پہنچا اور پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔

غیر ملکی میڈیا سی این این کے مطابق سنگاپور کے جھنڈے والا بحری جہاز ’دالی‘ میں 22 ہندوستانی عملہ سوار تھا۔

منگل کی رات امریکا میں پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث معروف پل ٹوٹ گیا جس کے باعث کئی گاڑیاں مسافروں سمیت دریا میں جا گریں،متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

 

میری لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جہاز کو تصادم سے قبل جاری کردہ بجلی کا سامنا تھا جب کہ واقعے کے ذمہ دار دونوں پائلٹ بھی محفوظ ہیں۔

 میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز کی رفتار تقریبا آٹھ ناٹیکل مائیل جوکہ تیز بتائی جارہی ہے۔

 گورنر نے مزید کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا  ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا نہ کہ دہشت گردانہ حملہ۔ اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ عملے نے حکام کو بجلی کے مسئلے کے بارے میں مطلع کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہیرو ہیں کئی قیمتیں زندگیاں بچائی

خیال رہے کہ ڈالی نامی جہاز نے پر پر لگے اسٹیل کے ایک ڈھانچے کو نشانہ بنایا جس نے پل کے آدھے سے زیادہ حصے کو پانی میں دھکیل دیا۔ جہاز بالٹی مور سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو جا رہا تھا۔

تصادم کے وقت 8 افراد پر مشتمل ایک تعمیراتی ٹیم اس پل پر گڑھوں کو ٹھیک کرنے کا کام کر رہی تھی تاہم، تعمیراتی عملہ ندی میں گر گیا، اور صرف دو کو بچالیا گیا۔

لاپتہ ہونے والے 6 مزدوروں کو مردہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ امریکی کوسٹ گارڈ اور میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے حکام نے دلیل دی ہے کہ پانی ٹھنڈا تھا اور گرنے اور تلاش کے دوران کافی وقت لگا۔

واضح رہے کہ تاہم واقعے کے 18 گھنٹے بعد تحقیقاتی آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top