جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

13 جولائی, 2021 15:06

پشاور : پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

لوئر دیر میں چھت گھرنے کے باعث 2 بچے جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ مانسہرہ میں دیوار گرنے کے نیتجے میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔ مانسہرہ اور تورغر میں بھی ایک ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔

صوبے بھر میں مجموعی طور پر 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، جسے طبی امداد دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ اور تربت میں بھی کورونا وائرس ڈیلٹا کے کیسز سامنے آگئے

وزیر برائے ریلیف محمد اقبال وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تمام ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں اور متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں کرنے اور بند سڑکیں کھولنے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔‎

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top