منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سپریم کورٹ : توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنےکی درخوا ست پر اعتراض عائد

23 دسمبر, 2023 16:00

اسلام آباد:سپریم کورٹ دفتر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا

بانی پی ٹی آئی کی اپیل اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی گئی۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ اپیل کے ساتھ لف کیے گئے دستاویزات نا مکمل ہیں،تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل 6جنوری تک دائر کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

انہوں نے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات سے قبل مجھے نااہل کرنا میرے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جلد بازی کا مظاہرہ کرکے مجھے 8 اگست کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا، جبکہ تحریک انصاف کو پارٹی نشان بلے سے بھی محروم کر دیا گیا۔

عمران خان نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کیا جائے، توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ہے، لیکن ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں، ہائی کورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا اور بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ انتخابات قریب ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جا سکے۔

یہ پڑھیں : تحریک انصاف کے بانی نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top