اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کیلئے ٹک ٹاک جوائن کرلیا

02 جون, 2024 17:22

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔

مگر اب امریکی صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جون کو ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹک ٹاک کا رخ کیا ہے تاکہ اسے استعمال کرنے والے صارفین کی حمایت حاصل کر سکیں۔

اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ نیو جرسی میں ہونے والی الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کی ایک فائٹ میں موجود ہیں، ڈونلد ٹرمپ کے اس اکاؤنٹ کو لاکھوں افراد نے فالو کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 : امریکا نے کینیڈا کو شکست دے دی

اس حوالے سے اپریل 2024 میں قانون کا نفاذ کیا گیا جس کے تحت چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کی امریکی شاخ جنوری 2025 تک فروخت کرنی ہوگی، ورنہ اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس قانون کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سماعت ستمبر 2024 میں متوقع ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بطور صدر 2020 میں ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی مگر عدالتوں نے انہیں روک دیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹک ٹاک قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے مگر اس پر پابندی سے نوجوان متاثر ہو سکتے ہیں اور میٹا کے پلیٹ فارم فیس بک کو ہی فائدہ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ وہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہد صدارت کے دوران پابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ اس وقت بنا یا ہے جب صدر جو بائیڈن کی حکومت کی جانب سے اس پر پابندی لگانی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top