ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سری لنکا کے سابق کرکٹر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

14 مارچ, 2024 15:58

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لاہیرو تھریمانے خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہیرو تھریمانے کو انورادھا پورہ کے قریب کار حادثے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق بلے باز کے زخموں کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگ سکا، البتہ کہا جا رہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ انورادھا پورہ ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے حادثے کے وقت تھریمانے مذہبی زیارت کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

سری لنکا کے سابق کپتان نے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جب کہ انہوں نے تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور وہ 2014 کی فاتح ٹیم کا حصہ بھی رہے۔

تھریمانے نے دو ون ڈے ورلڈ کپ بھی کھیلے، انہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ مارچ 2022 میں کھیلا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top