اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

رولز رائس کے سابق ڈیزائنر گھر میں چاکو کے وار سے قتل

16 جولائی, 2024 19:49

معروف کار کمپنی رولز رائس کے سابق ہیڈ ڈیزائنر کو جرمنی میں 30 لاکھ ڈالر مالیت کی رہائشگاہ  میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

رولز رائس کے سابق ہیڈ ڈیزائنر اور ونٹیج کار ماہر ایان کیمرون جرمنی میں اپنی 30 لاکھ ڈالر مالیت کی عمارت میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ایک شخص کے چاقو کے وار سے ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے وقت 74 سالہ برطانوی شہری اپنی اہلیہ ویرینا کلوس کے ساتھ جرمنی کے شہر ہیرشنگ میں جھیل ایممرسی میں رہائش پذیر تھے۔

کلوس اس حملے سے بچ کر ایک دیوار عبور کرکے اپنے پڑوسی کے گھر میں اترے جہاں انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کا قد تقریباً 180 سے 190 سینٹی میٹر (5 فٹ 9 انچ سے 6 فٹ 2 انچ) کے درمیان ہے۔

مشتبہ شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے کتے اور ایک ہیلی کاپٹر قاتل کو پکڑنے کے لئے علاقے کی مکمل جانچ پڑتال کرنے میں سرچ ٹیموں کی مدد کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top