اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ججز کے الزامات، سابق جج تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

30 مارچ, 2024 14:55

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے الزامات کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی منظوری دیتے ہوئے کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے۔ یہ کمیشن ایک رکنی میمبر پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی پر مشتمل ایک رکنی کمیشن اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

مزید پڑھیں:

حکومت کا اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان

چیف جسٹس کی وزیر اعظم سے ملاقات، ججز کے خط کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس طلب

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی انکوائری کرے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت ہو رہی تھی تو عدلیہ کی آزادی کو انڈرمائن کرنے والے کون تھے؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top