اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سابق جج مظاہر نقوی پر 5 الزامات ثابت ہوئے، سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے

08 مارچ, 2024 16:16

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے مزید مندرجات سامنے آگئے ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنی رائے میں کہا کہ مظاہر علی اکبر نقوی پر 5 الزامات ثابت ہوئے، عہدے کی مدت کے دوران مظاہر علی نقوی قابل رسائی بھی تھے۔

کونسل نے کہا کہ مظاہر نقوی کے اقدامات ذاتی مفاد کی طرف مائل کررہے تھے، انہوں نے چوہدری شہباز کیس میں کم عمر بچوں کو جائیداد سے محرو م کیا جب کہ سابق جج نے عہدے کے دوران قیمتی تحائف وصول کیے جن کی وضاحت نہیں کی۔

جوڈیشل کونسل نے رائے میں کہا کہ مظاہر نقوی کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں سے عدالت کی ساکھ متاثر ہوئی اور مظاہر نقوی سنجیدہ مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس (ر) مظاہر نقوی مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار، جوڈیشل کونسل نے برطرفی کی سفارش کردی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا جب کہ کونسل نے صدر مملکت کو خط لکھ کر انہیں عہدے سے ہٹانے کی سفارش بھی کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top