پیر، 17-جون،2024
( 11 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 17-جون،2024

EN

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

24 مئی, 2024 17:33

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ غلط استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف ائی اے نے تین روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر سردار تنویر الیاس کو آج دوبارہ عدالت پیش کیا تھا جس کے بعد عدالتی حکم پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور حکام کو ان کا طبی معائنہ کرانے بھی حکم دیا۔

اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کی گئی جس پر عدالت نے فریقین سے کل دلائل طلب کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ تنویر الیاس پر وزیراعظم آزاد کشمیر نہ رہنے کے بعد بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کا کیس زیر سماعت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top