ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بلوچستان میں بارشوں کے خطرناک اسپیل کی پیشگوئی، الرٹ جاری

05 مارچ, 2024 09:11

 

بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے گوادر سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے حکام نے الرٹ جاری کردیا۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفیلی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئی۔

بلوچستان میں آج شام سے بارشوں کے نئےاسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب گوادر میں تباہ کن بارشوں کے بعد متعدد علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے، مسلسل کھڑے پانی سے متاثرہ محلوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چلاس میں لوئر کوہستان میں 3 روز سے بند شاہراہ قراقرم کچھ دیر بحال ہونے کے بعد ایک بار پھر بند ہوگئی۔

سندھ میں شدید سردی کی لہر میں 6 مارچ سے کمی آنے کا امکان ہے، جمعے سے درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے۔

یہ پڑھیں : 16گھنٹے سے زائد مسلسل بارش سےگوادر ڈوب گیا،نظام زندگی معطل

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top