ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

الیکشن ملتوی ، شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوط

23 جولائی, 2018 02:03

عوامی مسلی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا  این اے60 میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ اس پر فیصلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

جسٹس مجاید مستقیم کچھ دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔

این اے 60 میں انتخاب ملتوی ہونے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا سختی سے نوٹس لیں ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات کا غیر آئینی استعمال کیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن ملتوی کیئے جانے کو سازش قرار دیا اور کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کل ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت صرف امیدوار کی موت پر الیکشن ملتوی ہوتا ہے، الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کا غلط استعمال کیا۔

یاد رہے کہ ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید ہونے پرالیکشن کمیشن نے  این اے 60 میں انتخابات ملتوی کر دئیے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top