منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فٹ بالر چھینکنے سے زخمی ہوکر میچ سے باہر

06 ستمبر, 2024 16:15

ایک زوردار چھینک کی وجہ سے فٹ بالر کو کمر کا درد اٹھ گیا جس کی وجہ سے وہ میچ سے باہر ہوگئے۔

انگلینڈ کے مقامی کلب بولٹن وانڈررز کے اسٹرائیکر وکٹر ایڈوایجو کو بارو میں برسٹل اسٹریٹ موٹرز ٹرافی کے گروپ میچ میں حصہ لینا تھا۔

تاہم پیٹھ اور پسلی میں تکلیف کی وجہ سے انہیں اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

پہلے ہی فرسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے محروم رہنے والے مینیجر ایان ایواٹ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے وکٹر ایڈوایجو  کو یہ درد بہت بھاری چھینک کی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکٹر کو کمر میں شدید تکلیف ہے جس کی وجہ ایک چھینک ہے۔

ایواٹ نے کہا کہ انہیں اپنی پسلیوں کے درمیان کچھ دراڑ محسوس ہوئی اور ہمیں امید ہے کہ یہ صرف کارٹیلیج یا پٹھوں کا مسئلہ ہے۔

”ٹیم منیجر کا کہنا تھا کہ ایک میچ کے بعد وکٹر کو بہت بڑی چھینک آئی، وہ طاقتور ہیں، لہٰذا ان کی چھینکیں بھی طاقتور ہیں۔

دوران گفتگو ایان ایواٹ نے مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کھلاڑیوں کو چھینکنے سے چوٹ لگنے لگے گی تو مجھے اپنے آپ پر نظر ڈالنی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top