منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

چوری شدہ موبائل فونز کی نشاندہی کیلئے موبائل ایپ متعارف

02 دسمبر, 2023 14:53

 

صوبائی دارالحکومت پشاو رکی تاریخ میں پہلی بار شہریوں سے چوری یا چھینےجانے والے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے موبائل ایپ متعارف کروادی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے پشاور میں شہریوں کی سہولت کیلئے فائنڈ مائی سیل فون (ایف ایم سی) کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس ایپ کی بدولت وارداتوں میں کمی ممکن ہو سکے گی، ایپ سے چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی خریدوفروخت روکنے میں مدد ملےگی۔

سی سی پی او نے بتایا کہ فائنڈ مائی سیل فون ایپ پر موبائل ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئے فارم کا اجراء کردیا گیا ہے، رجسٹرڈ دکانداروں کے پاس چھینے گئے یا چوری شدہ موبائل فونز کا ڈیٹا آجائے گا۔

سی سی پی او کے مطابق ایپ کے ذریعے موبائل فروخت کرنے والے کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ اور فروخت کنندہ کی تصویر محفوظ کی جائےگی۔

خصوصی موبائل ایپ ضلع بھر کے تھانوں کیساتھ ساتھ دوران ڈیوٹی اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کے دوران بھی استعمال کی جائے گی،اس کے علاوہ ڈیٹا پشاورپولیس،کنٹرول روم اور متعلقہ تھانہ کی ایپ پربھی الرٹ میں آجائے گا۔

ابتدائی طور پرابھی پشاور کی سطح پرایپ لانچ کی گئی ہے جس کے بعد اس کا دائرہ کار صوبہ بھر تک بڑھایا جائے گا۔

یہ پڑھیں : اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top